حکومت عوام کے تحفظ میں ناکام ہوچکی سنی تحریک

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ قائم،رہنمائوں کا دورہ

حکومت عوام کو تحفظ دینے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے نہ صرف خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان سنی تحریک نے کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے3 روزہ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کر دیا، جس کے پہلے روز صوبائی صدر مولانا نور احمد قاسمی، خالد حسن عطاری کی قیادت میں کارکنان نے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال میں کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر درجنوں بے گناہ و معصوم شہریوں کو موت کی نیند سلا رہے ہیں، لیکن انہیں کوئی روکنے والا نظر نہیں آتا ہے۔




حکومت عوام کو تحفظ دینے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے نہ صرف خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے بلکہ اپنے ناراض اتحادیوں کو منانے میں مصروف ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔
Load Next Story