سجاول ڈاکوئوں نے تاجر کے منشی سے 19 لاکھ روپے چھین لیے

عبدالصمد ٹھٹھہ سے رقم لے کر آرہا تھا، 2 موٹر سائیکل سواروں نے راستہ روک لیا

اطلاع ملنے پر سجاول پولیس نے جائے وقوع پرپہنچ کر صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد ملزمان کا تعاقب شروع کردیا۔ فوٹو: فائل

سجاول شہر میں نامعلوم مسلح افراد تاجر کے منشی سے 19 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق چوہڑجمالی کے تاجر سیٹھ جمیل میمن کا منشی عبدالصمد میمن ٹھٹھہ سے 19 لاکھ روپے لے کر موٹر سائیکل پرگھر آرہا تھا کہ خواجہ کالونی کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 مسلح افراد نے انھیں روک کر 19 لاکھ روپے چھین لیے ، اطلاع ملنے پر سجاول پولیس نے جائے وقوع پرپہنچ کر صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد ملزمان کا تعاقب شروع کردیا ۔
Load Next Story