فکس ڈیوٹی پر پلازمہ ٹی وی درآمد کرنے کی اجازت
مختلف سائزکے ٹی وی 120.31 سے 1071.88 ڈ الر ڈیوٹی ادا کرکے منگوائے جاسکیں گے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بیگیج رولز کے تحت درآمد کے لیے ترمیمی ایس آر او جاری کردیا۔ فوٹو: فائل
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فکس ڈیوٹی کی ادائیگی پر بیگیج رولز کے تحت پیسنجر بیگیج کے ذریعے امریکا، ملائیشیا اور جاپان سمیت دیگر ممالک کے تیار کردہ مختلف سائز کے پلازمہ ٹی وی درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ ترمیمی ایس آر او نمبر 1471(I)/2012 کے تحت 29 جون2006 کو جاری ایس آر او 682(I)/2006 میں ترمیم کردی گئی ہے۔
ترمیمی ایس آر او کے مطابق چین سے پلازمہ فلپس کی درآمد پر259 ڈالر، ملائیشیا کے تیار کردہ سونی کمپنی کے 20 انچ کے پلازمہ ٹی وی پر120.31 ڈالر، 32 انچ پر 153.13 ڈالراور 40انچ ٹی وی کی درآمد پر 240.63ڈالر جبکہ بریویا کمپنی کے 40انچ پلازمہ ٹی وی پر 350ڈالر، جے وی سی کمپنی کے32 انچ پلازمہ ٹی وی218.75 ڈالر اور 37 انچ پر 249.38 ڈالر، جاپان کے تیار کردہ سونی کمپنی کے 32 انچ پلازمہ ٹی وی پر 153.13 ڈالر، جے وی سی کمپنی کے 32 انچ پلازمہ ٹی وی پر218.75 ڈالر، اے کے اے آئی کمپنی کے 32 انچ ٹی وی پر 196.88 ڈالر، جاپان سے 40 انچ کے پلازمہ ٹی وی کی درآمد پر 240.63 ڈالر، یو اے ای سی ایل اے فور او آر ایس کمپنی کے 40 انچ پلازمہ ٹی وی کی درآمد پر479.59 ڈالر جبکہ ملائیشیا کے تیار کردہ سونی کمپنی کے 50 انچ کے پروجیکٹر پر 609 اور60 انچ کی درآمد پر 728.25 ڈالر، چین سے 50 انچ کے ہائی ٹیچی پروجیکٹرپر420 ڈالر، 60 انچ کی درآمد پر 552.56ڈالر اور امریکا سے 50 انچ کے پلازمہ فلیٹ پینل کی درآمد پر 1071.88 ڈالر کے حساب سے فکس ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی۔