سٹی ٹرانسپورٹ کے نام سے نئی بس اسکیم شروع کرنیکا اعلان
شہریوں کی سہولت کے لیے اسکیم لارہے ہیں، ناصر حسین شاہ کی وسیم اختر سے ملاقات کے بعد گفتگو
سانحہ بلدیہ فیکٹری کو بھلا نہیں سکتے، ملوث عناصر کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا، تقریب سے صوبائی وزیرکا خطاب۔ فوٹو: فائل
صوبائی وزیر محنت و اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں سٹی ٹرانسپورٹ کے نام سے نئی بس اسکیم لارہے ہیں، میئر کراچی کو جو بھی معاونت درکار ہوگی مہیا کی جائے گی۔
میئر کراچی وسیم اختر نے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ترقیاتی امور اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے معاملات اور سندھ حکومت اور بلدیہ عظمیٰ کے درمیان اختلافات کو دور کرنے پر بھی گفتگو کی گئی ملاقات کے بعد ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر میئر کراچی وسیم اختر سے ملاقات خوش آئند رہی شہریوں کی سہولت کے لیے ٹرانسپورٹ اسکیم لارہے ہیں، کراچی میں سٹی ٹرانسپورٹ کے نام سے نئی بس اسکیم کے لیے اتھارٹی قائم کی ہے، انہوں نے کہا کہ میئر کراچی وسیم اختر نئی اتھارٹی کے وائس چیئرمین ہیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی کو جس طرح کی بھی معاونت درکار ہوگی مہیا کی جائے گی، نئی ٹرانسپورٹ اسکیم سے شہریوں کی مشکلات کم ہوں گی۔
میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کے شہر اور شہریوں کے مفاد میں نئی بس اسکیم لائی جارہی ہے جس سے شہر میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کم ہوں گے، شہر کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مہم جاری ہے۔ ہم تجاوزات ختم کرتے ہیں پھر ایک ہفتے بعد دوبارہ قائم کردی جاتی ہیں، امید ہے سندھ حکومت کے ساتھ معاملات کی بہتری کے لیے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
علاوہ ازیں سانحہ بلدیہ کو5سال مکمل ہونے پر شہدا کے لواحقین کی جانب سے متاثرہ فیکٹری کے باہر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سانحہ بلدیہ کا کوئی قاتل نہیں بچے گا، جنھوں نے مزدورں کو جلایا وہ بھی جلیں گے، سانحہ بلدیہ فیکٹری کو بھلا نہیں سکتے، سانحے میں ملوث عناصر کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری کے لواحقین کو پنشن کی ادائیگی میں اب کو ئی دقت نہیں ہوگی، اولڈ ایج بینیفٹ سندھ حکومت کے ماتحت نہیں جو پیسے رکے ہیں وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے رکے ہیں، سندھ حکومت نے جو دعوے کیے ہیں وہ پورے کیے جائیں گے، انھوں نے کہا کہ جو نقصانات ہوئے ہیں وہ پیسے سے پورے نہیں کیے جا سکتے انھوں نے کہا کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری کے لواحقین کو تبدیلی نظرآئے اوراب کسی کو کوئی پریشانی نہیں ہو۔