نیب نواز شریف کو ولی اللہ ثابت کرنے پر تلا ہوا سراج الحق
ایک دن کیلیے وزیر اعظم بنا تو ججز کے ہاتھوں سے انگلش کی کتاب لے کر قرآن پاک تھما دونگا، امیر جماعت اسلامی
ہمارے بزدل حکمران برما کے مسلمانوں کا ساتھ دینے کی بجائے برما کے سفارتخانے کا تحفظ کررہے ہیں، سراج الحق۔ فوٹو: فائل
جماعت اسلامی نے کرپشن کے خاتمے کیلیے لاہور سے راولپنڈی تک ''احتساب مارچ'' کیا۔
مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کی، احتساب مارچ داتا دربار لاہور سے شروع ہوا، سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیب آصف زرداری کی طرح نوازشریف کو بھی ولی اللہ ثابت کرنے پر تلا ہوا ہے، زرداری کی درجنوں آف شور کمپنیاں ہیں مگر انھیں کلین چٹ دیدی گئی ہے اور اب نیب نوازشریف سے مک مکا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی اب تک کی کارروائی مایوس کن ہے، محض نواز شریف کو ہٹانے سے قوم کااصل مسئلہ حل نہیں ہوا، احتساب کے عمل کو نیب کے ہاتھوں مذاق نہیں بننے دیں گے.
امیر جماعت اسلامی نے گوجرانوالہ، گجرات اوردیگر مقامات پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے ایک دن کے لیے وزیر اعظم بنا دیا جائے تو پہلے ججزکے ہاتھوں سے انگلش کی کتاب لیکر قرآن پاک تھما دوں گا، ہمارے بزدل حکمران برما کے مسلمانوں کا ساتھ دینے کی بجائے برما کے سفارتخانے کا تحفظ کررہے ہیں۔