مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی مہم شروع کرنیکی ہدایت
انسدادجرائم کےضمن میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن میں مز ید تیزی لائی جائے،مدد گار15کےرسپانس ٹائم کومزید بہترکیا جائے، آئی جی.
انسداد جرائم کے ضمن میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن میں مز ید تیزی لائی جائے،مدد گار 15 کے رسپانس ٹائم کومزید بہتر کیا جائے، آئی جی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل
RAWALPINDI:
آئی جی سندھ فیاض احمد لغاری نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ صوبائی سطح پر اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے خصوصی مہم کا آغاز کیا جائے اور ایسے تمام گرفتار ملزمان کی ہیڈ وائز جرائم مثلاً دہشت گردی ، قتل ، ڈکیتی ، رہزنی ، اغوا برائے تاوان وغیرہ پر مشتمل رپورٹ ہر ہفتے باقاعدگی کے ساتھ برائے ملاحظہ ارسال کی جائے۔
آئی جی سندھ امن و امان کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز ، اسپیشل برانچ ، سی آئی ڈی کراچی ، ڈی آئی جیز ہیڈ کوارٹرز سندھ اسٹیبلشمنٹ ، اے آئی جیز آپریشن ، لیگل اور ایڈمن کے علاوہ ایس ایس پی اینٹی کار لفٹنگ سیل و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی اقبال محمود نے اجلاس کو بتایا کہ مفرور اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کراچی پولیس نے پہلے ہی سے مہم کا آغاز کر رکھا ہے جبکہ مقدموں میں نامزد مفرور ملزمان کی گرفتاری کو ممکن بنانے کے ہدایات بھی پولیس کو دی جا چکی ہیں ، آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ انسداد جرائم کے ضمن میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن میں مذید تیزی لائی جائے،انھوں نے کہا کہ مدد گار15کال سینٹر کے ریسپانس ٹائم کو مزید بہتر کیا جائے اور عوام الناس کو مدد گار15سے متعلق ترغیب دی جائے۔