اساتذہ کی ترقی کیلیے اجلاس آج ہوگاسینیارٹی لسٹ میں گھپلے

اے سی آرغائب ، حال ہی میں ترقی پانیوالی شہنازمظہر کا نام فہرست میں شامل.

اے سی آرغائب ، حال ہی میں ترقی پانیوالی شہنازمظہر کا نام فہرست میں شامل. فوٹو: فائل

صوبائی محکمہ تعلیم کی تاریخ میں پہلی بار کالج اساتذہ کی ترقیوں میں بدترین بددیانتی کا منصوبہ تیارکرلیا گیا ہے اور حکومت میں شامل افرادکے رشتے داروں اورسندھ کے بااثر ترین اساتذہ کو گریڈ19سے گریڈ20 میں ترقی دینے کے لیے سینیارٹی لسٹ میں بڑے پیمانے پرگھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔

صوبا ئی محکمہ تعلیم کی جانب سے تیارکی گئی اس سینیارٹی لسٹ کی بنیاد پرآج ہونے والے اجلاس میں ان بااثر اساتذہ کو اگلے گریڈ میں پروفیسرکے عہدے پرترقی بھی دے دی جائے گی، محکمہ تعلیم کی جانب سے درجنوں ایسوسی ایٹ پروفیسرزکو خصوصی طور پر ترقی دینے کے لیے سینیارٹی لسٹ میں کئی اساتذہ کے نام سینیارٹی لسٹ سے خارج کرتے ہوئے ان کی اے سی آرغائب کردی گئی ہیں۔




سینیا رٹی لسٹ میں کی گئی ردوبدل پرکالج اساتذہ نے سخت احتجاج کیا ہے اور سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کی درخواست کی ہے ، سینیارٹی لسٹ میں کیے گئے گھپلوں کے بعد آج ہونے والے اجلاس میں24 فروری کو ریٹائر ہونے والی کیمیا کی ایسوسی ایٹ پروفیسراور سندھ کے ایک وزیرکی اہلیہ شہناز مظہرکا نام بھی شامل ہے، محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ2009 کی سینیارٹی لسٹ کے مطابق ایسوسی ایٹ پروفیسرشہناز مظہرکی ترقی یکم اپریل2005 میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر ہوئی مگر اب جاری کی گئی 2012 کی سینیارٹی لسٹ میں ان کی ترقی16اکتوبر 2002 سے ظاہرکی گئی ہے۔

مزیدبراں دو پرنسپلز بہنوںکی عمروں میں محض ایک ماہ کا فرق ہے ، جاری کردہ لسٹ کے مطابق محسنہ فاروق 5/4/1953 اورذاکرہ قاضی 5/3/1953 میں پیداہوئی ہیں اس طرح کی درجنوں چیزیں سینیارٹی لسٹ میں موجود ہیں ،انتہائی ذمے دار ذرائع نے ''ایکسپریس''کو بتایا ہے کہ گریڈ 20کے پروفیسرزکے لیے 20فیصدنشستوں پر براہ راست سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے تقرری کی جاتی ہے مگریہ قانون نظرانداز کرکے 125ترقیاں گریڈ 20 میں کرنے کی تیاری کی جارہی ہیں، کئی سینئرایسوسی ایٹ پروفیسرزکی اے سی آرز بھی جان بوجھ کرغائب کردی گئی ہیں تاکہ جونیئرزکوترقی دی جاسکے۔
Load Next Story