ورلڈ کپ کی تیاریاں رواں سال انتہائی اہمیت کا حامل ہے اختر رسول

ہاکی میں نئے تجربات کیے بغیر بڑی کامیابیوں کا حصول ممکن نہیں، ذکا الدین

ہاکی میں نئے تجربات کیے بغیر بڑی کامیابیوں کا حصول ممکن نہیں، ذکا الدین فوٹو: ایکسپریس نیوز

پاکستان ہاکی ٹیم کے چیف کوچ اختر رسول کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلیے موجودہ سال انتہائی اہمیت کا حامل ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کے سلسلے میں اذلان شاہ کپ بہترین ٹورنامنٹ ثابت ہوگا۔

سابق کوچ ذکا الدین کے مطابق نئے تجربات کیے بغیر بڑی کامیابیوں کا حصول ممکن نہیں ۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت میں اختر رسول نے کہا کہ اذلان شاہ کپ کیلیے مختلف آپشنز زیر غور ہیں کیونکہ ہم اہم ٹورنامنٹس سے قبل بہترین کمبی نیشن تیار کرنا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اذلان شاہ کپ میں نوجوان کھلاڑیوں کو آسٹریلیااور جرمنی جیسی مضبوط ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا جس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔




دوسری طرف قومی ہاکی ٹیم کے سابق کوچ خواجہ ذکا الدین نے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کے فیصلے کو بہترین قرار دیا، انھوں نے کہا کہ فیڈریشن اور ٹیم انتظامیہ کی طرف سے نوجوانوں کو بروقت ٹیم میں شامل کیے جانے سے دور رس نتائج حاصل ہوں گے،نئے تجربات کئے بغیر بڑی کامیابیوں کا حصول ممکن نہیں ۔دوسری جانب ایک دن آرام کے بعد قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ ایک بار پھر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گیا۔ کھلاڑیوں نے چیف کوچ اختر رسول کی زیرنگرانی صبح اور شام کے الگ الگ سیشنز میں ٹریننگ کی۔
Load Next Story