کوئٹہ کو فوج کے حوالے کیا جائےتحریک منہاج القرآن
الیکشن کیلیے فوج بلانے والے عوام کیلیے فوج بلانے کا مطالبہ کیوں نہیں کرتے،ڈاکٹر اشرف.
الیکشن کیلیے فوج بلانے والے عوام کیلیے فوج بلانے کا مطالبہ کیوں نہیں کرتے،ڈاکٹر اشرف. فوٹو اے ایف پی
تحریک منہاج القرآن سندھ کے سرپرست ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف کہا ہے کہ الیکشن کیلیے فوج کو بلانے کا مطالبہ کرنے والے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلیے افواج پاکستان کی مدد حاصل کرنے میں کیوں تذبذب کا شکار ہیں۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ خون سے لہولہان پاک سرزمین کے باسیوں کو تحفظ فراہم کرنے ، دہشت گردوں اور انکے سرپرستوںکوکیفر کردار تک پہنچانے کیلیے کوئٹہ کو فوری طور پر فوج کے حوالے کیا جائے، خواجہ اشرف نے کہا کہ سڑکوں پر لاشیں ، حکمرانوں اور نام نہاد اپوزیشن کے شرمناک کردار کی عکاس ہیں۔
وزیراعظم کی جانب سے دو دن کے دھرنے و احتجاج کے بعد صرف یہ اعلان کہ اب ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائیگا، بے حسی کی انتہا اور بے گناہ افراد کی لاشوں کی بے حرمتی قرار دیا،انھوں نے کہا کہ اب قوم یہ سوچ رہی ہے کہ اگر اس کرپٹ نظام کے پروردہ حکومتی و اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کے اہل خانہ کی لاشیں اسی طرح سڑکوں پر پڑی ہوتیں تو کیا ان کا رویہ پھر بھی یہ ہوتا؟ سطحی اقدامات سے سنگین معاملات درست نہیں ہونگے۔