عدالت کی عزت نہ کرنیوالے کورعایت نہیںملے گیسپریم کورٹ
سیکریٹری داخلہ 6اگست کوپیش نہ ہوئے تووارنٹ جاری کیے جائیںگے،عدالت
سیکریٹری داخلہ 6اگست کوپیش نہ ہوئے تووارنٹ جاری کیے جائیںگے،عدالت فوٹو ایکسپریس
سپریم کورٹ نے سیکریٹری داخلہ خواجہ صدیق اکبرکو عدالت پیشی کا آخری موقع دیتے ہوئے کہاہے کہ 6اگست کو پیش نہ ہونے کی صورت میں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جائیں گے ۔ملک ریاض کو سپریم کورٹ میں پہلی پیشی کے موقع پر وزیر اعظم سطح کا پروٹوکول دینے اور اسلام آبادکے ریڈ زون میں سیکیورٹی غیر معمولی طور پر بڑھانے کی وجوہات بتانے کیلیے سیکریٹری داخلہ کو طلب کیا گیا تھا ۔
جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی تو سیکریٹری داخلہ عدالت میں موجود نہ تھے نہ ہی وزارت داخلہ کا کوئی افسر آیاتھا ۔عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل شفیع محمدچانڈیو سے پوچھا کہ سیکریٹری داخلہ کہاں ہیں عدالت نے انھیں ذاتی طور پر پیشی کا حکم دیا تھا وہ کیوںنہیں آئے ۔کیا آپ نے عدالتی احکامات ان تک پہنچائے تھے توڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایاکہ انھوں نے احکامات ان کے دفتر پہنچادیے تھے ۔
اس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہ جو عدالت کی عزت نہیں کرے گا اسے کوئی رعایت نہیں دی جائے گی ہم ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہیں تاہم شفیع محمد چانڈیو نے کہا انھیں پیشی کیلیے ایک آخری موقع دیا جائے ۔عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے 6اگست تک موقع دے دیا اور خبردارکیا کہ 6اگست کو بھی عدم پیشی کی صورت میں ان کے وارنٹ جاری کر دیے جائیں گے۔