ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ظفر حجازی ذمے دار قرار 26 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم

اسپیشل جج سینٹرل ارم نیازی نے سمن جاری کرتے ہوئے ظفرحجازی کو26ستمبرکوپیش ہونے کاحکم دیا ہے۔

اسپیشل جج سینٹرل ارم نیازی نے سمن جاری کرتے ہوئے ظفرحجازی کو26ستمبرکوپیش ہونے کاحکم دیا ہے۔ فوٹو: فائل

چوہدری شوگر ملز ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ایف آئی اے نے سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو ذمے دار قرار دیدیا۔

گزشتہ روز شوگر ملز ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ایف آئی اے نے چالان جمع کرایا، علاوہ ازیں ظفر حجازی نے اپنے خلاف چوہدری شوگر ملزریکارڈ ٹمپرنگ کیس کے اخراج کے لیے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، انھوں نے موقف اپنایا کہ استغاثہ کی جانب سے مقدمے کا اندراج بدنیتی پرمبنی ہے۔


واضح رہے کہ ایف آئی اے نے انکوائری میں صرف4گواہان کے بیانات کوملحوظ خاطر رکھا جو خود ایس ای سی پی کے افسران ہیں، انھوں نے اپنی غلطی کا ملبہ مجھ پر ڈالنے کی کوشش کی، مجھ پر لگایا گیا ریکارڈ ٹمپرنگ کا الزام جھوٹ پر مبنی ہے۔

یاد رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل ارم نیازی نے سمن جاری کرتے ہوئے ظفرحجازی کو26ستمبرکوپیش ہونے کاحکم دیا ہے۔
Load Next Story