دہری شہریت کیس لاہور ہائیکورٹ نے رانا آصف کی رکنیت معطل کردی
کینیڈین قانون کے مطابق اسی شخص کو پاسپورٹ جاری ہوتاہے جسے وہاں کی شہریت ملتی ہے،چیف جسٹس،سماعت 12ا کتوبرتک ملتوی
کینیڈین قانون کے مطابق اسی شخص کو پاسپورٹ جاری ہوتاہے جسے وہاں کی شہریت ملتی ہے،چیف جسٹس،سماعت 12ا کتوبرتک ملتوی۔ فوٹو فائل
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمرعطا بندیال نے دہری شہریت کیس میں کینیڈا کی شہریت رکھنے پر مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی راناآصف محمودکی اسمبلی رکنیت معطل کر دی جبکہ عدالت نے انھیںاسمبلی کی کسی کارروائی میں حصہ لینے اور کسی بھی پارلیمانی کمیٹی میں بھی شرکت سے روک دیا ہے۔
عدالت نے قراردیا کہ بادی النظرمیں اس کیس میں آئین کے آرٹیکل63(1)C کا اطلاق ہوتا نظرآتا ہے کیونکہ سپریم کورٹ نے شہریت کے قومیت کے حوالے سے فرق کا تعین ابھی کرنا ہے لیکن مذکورہ درخواست میں درخواست گزار نے کینیڈین قانون دکھایا ہے جس میں صرف اسی شخص کو کینیڈین پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے جسے وہاں کی شہریت ملتی ہے۔ فاضل عدالت نے راناآصف محمودکے وکیل سے کہا کہ نااہلی کے معاملے میں آپ کوموقع دیا جارہا ہے کہ کیس میں درخواست گزار نے آپ کے پاسپورٹ اورشہریت کے حوالے سے نکات اٹھائے ہیںآپ دستاویزی ثبوت اوردلائل پیش کریں۔
رانا آصف محمود کے وکیل نے بتایاکہ رانا آصف محمود نے صرف کینیڈا کا پاسپورٹ حاصل رکھا ہے وہ کینیڈا کے شہری نہیں تاہم رانا آصف محمود کے وکیل نے اعتراف کیا کہ کینیڈین حکومت انھیں سرٹیفیکیٹ جاری کر چکی ہے اور وہ اس حوالے سے حلف بھی اٹھا چکے ہیں ۔عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا آصف محمود کی رکنیت معطل کرتے ہوئے سماعت 12 اکتوبرتک ملتوی کر دی۔