مکی آرتھر کو عامر کی کمی محسوس ہونے لگی
پیسر کی غیر موجودگی سے بولنگ متاثر ہوئی،مکی آرتھر
فوٹو؛فائل
PESHAWAR:
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو محمد عامر کی کمی محسوس ہونے لگی۔ ان کا کہنا ہے کہ پیسر کی غیر موجودگی سے بولنگ متاثر ہوئی۔
میڈیا سے گفتگو میں آرتھر نے کہا کہ سہیل خان محنت کر رہا ہے، اس کی فٹنس پرکوچنگ اسٹاف کا کام جاری ہے، پچ بیٹنگ کیلیے سازگار تھی جس کی وجہ سے مہمان ٹیم کو ہدف حاصل کرنے کا موقع ملا، آخری پانچ اوورز میں گرین شرٹس کی بولنگ اور فیلڈنگ زیادہ اچھی نہیں تھی، ہاشم آملا اور پریرا نے بہت عمدہ کھیل پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ عثمان شنواری بہت اچھے بولر ہیں، انھیں مستقبل میں موقع دیا جائے گا۔