جنوبی افریقہ میں نامعلوم افراد نے 2 کرکٹ کوچز کو قتل کردیا دو زخمی

قتل ہونیوالے کوچز کی شناخت 24 سالہ گیون نکوسی اور 26 سالہ چارلسن ماسیکو کے نام سے ہوئی۔

27 سالہ کاگیسو ماسوبیلے لے اور 27 سالہ اوبیڈ ہاروی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ فوٹو اے ایف پی

جنوبی افریقہ میں نامعلوم افراد نے 2 کرکٹ کوچز کو قتل کردیا جبکہ دو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل ہیں۔


پریٹوریا سے 17 کلومیٹر دور ایک مقامی لائوڈیم کلب کے گراؤنڈ سے گزشتہ روز صبح ان دونوں کوچز کی لاشیں ملیں جن کی شناخت 24 سالہ گیون نکوسی اور 26 سالہ چارلسن ماسیکو کے نام سے ہوئی۔ 27 سالہ کاگیسو ماسوبیلے لے اور 27 سالہ اوبیڈ ہاروی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ فوری طور پر ان افراد پر ہونے والے حملے کے اسباب کا علم نہیں ہوسکا۔

واضح رہے کہ تمام چاروں افراد لائوڈیم اسٹیڈیم کے کوارٹر میں مقیم اور کرکٹ جنوبی افریقہ و ناردرنز کرکٹ ایفیلیٹ پروگرامز سے وابستہ تھے۔
Load Next Story