ملک لوٹنے والوں کو بھاگنے نہیں دیں گے فنکشنل لیگ

پیر پگارا ہی ملک کو خوشحالی کی جانب گامزن کرسکتے ہیں، چوہدری نظام، اجلاس سے خطاب

مرکزی جوائنٹ سیکریٹری سائرہ نصیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد فنکشنل لیگ کا مرکز اور اسے عوام کی حمایت حاصل ہے۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ فنکنشل ضلع حیدرآباد کے صدر چوہدری نظام الدین آرائیں نے کہا ہے کہ کارکن متحد ہو کر انتخابات کی تیاری کریں کیونکہ پیر پگارا ہی غربت، بھوک وافلاس کا خاتمہ کرکے اندھیروں کو روشنی میں تبدیل اور ملک کو خوشحالی کی جانب گامزن کرسکتے ہیں۔


اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کرنے والوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کے لیے فنکنشل لیگ تیار ہے اور اس گھناؤنے عمل میں ملوث کسی فرد کو ملک سے بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔ مرکزی جوائنٹ سیکریٹری سائرہ نصیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد فنکشنل لیگ کا مرکز اور اسے عوام کی حمایت حاصل ہے۔

اجلاس میں ضلعی نائب صدر حاجی نیاز، سیکریٹری اطلاعات اظہرشیخ، سٹی کے جوائنٹ سیکریٹری مہران شاہم، نائب صدر شاہد خان اور ملک ابراہیم نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر انجمن تاجران مویشیاں سندھ کے صدر لطیف قریشی، پاکستان ورکرز پارٹی کے رہنما رئیس اختر، معززین مخدوم اقبال، حاجن جتوئی، دو دو خان جتوئی اور دیگر نے پیر پگارا کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فکشنل لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
Load Next Story