دیپکا پڈوکون کی فلم’’ یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ کا پوسٹر ریلیز

پروڈیوسر کرن جوہر کی یہ فلم 31 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

پروڈیوسر کرن جوہر کی یہ فلم 31 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔ فوٹو : فائل

بالی وڈاداکارہ دیپکا پڈوکون کی نئی فلم '' یہ جوانی ہے دیوانی'' کا پوسٹر ریلیز کردیا گیا۔

فلم '' یہ جوانی ہے دیوانی'' کا پوسٹر انتہائی منفرد اوردلچسپ طرز کا ہے۔ پوسٹر میں اداکارہ دیپکا پڈوکون کالی ساڑھی پہنے ہوئے جب کہ اداکار رنبیر کپور ان کے ہمراہ مخصوص پوزمیں کھڑے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ پوسٹر پر فلم کا نام اور ریلیزکی تاریخ بھی دیدی گئی ہے۔




فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر ہیں۔ فلم میںاداکار رنبیر کپور اور اداکارہ دپیکا پڈوکون2007 کے بعد دوبارہ بطور جوڑی جلوہ گر ہونگے۔ فلم کی عکسبندی کشمیر میں کی گئی ہے جس میں اداکار رنبیر کپور سیاحت کے پروگرام کے میزبان کے طور پر دکھائی دیں گے۔ فلم 31 مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے طور پر پیش کی جائے گی۔
Load Next Story