ڈنگی بخارسے ہرسال ہزاروں افراد متاثر ہوتے ہیں ڈاکٹر ادریس
کراچی سٹی میراتھن اینڈ ہیلتھ واک اتوار کوہوگی،صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن
کراچی سٹی میراتھن اینڈ ہیلتھ واک اتوار کوہوگی،صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن. فوٹو: فائل
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کراچی کے صدر ڈاکٹر ادریس ایدھی نے کہا ہے کہ پاکستان خصوصاََ کراچی کے کشیدہ حالات نے لوگوں کو مایوس کر دیا ہے اور لوگ خوف کا شکار ہیں۔
ایسے میں اتوار 24 فروری کو ہونے والی کراچی سٹی میراتھن اینڈہیلتھ واک شہریوں کو امید اور حوصلہ دے گی، بدھ کو پی ایم اے ہائوس میں پی ایم اے کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر قاضی واثق ، میراتھن کے سیکریٹری ڈاکٹر نجم فیروز محمودی اور چیف جج میراتھن جوئیل اینڈ ریو کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ادریس ایدھی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہرسال ڈنگی بخار پھیلنے سے ہزاروں افراد متاثر ہوتے ہیں اور کئی زندگی کی جنگ ہار جاتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہر سال پی ایم اے کراچی میں میراتھن اینڈ ہیلتھ واک منعقد کرتی ہے جس کا مقصد پاکستان کو زیادہ صحت مند اور خوشحال بناناہے ،جوئیل اینڈ ریو نے کہا کہ یہ میرا تھن پی ایم اے ہائوس کراچی سے شروع ہوکر 13میل کا فاصلہ طے کرکے اسی مقام پر ختم ہوتی ہے،اس سال ہونے والی میرا تھن ڈنگی کے خاتمے کے عزم کے ساتھ منعقد کی جا رہی ہے، ڈاکٹر قاضی واثق نے کہا کہ پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن پاکستان میں میڈیکل پروفیشنلز کا ایک ادارہ ہے ،ڈاکٹر نجم فیروز محمودی کہا کہ میرا تھن کا سلوگن''قدم اٹھائو،ڈنگی بھگائو'' ہے ۔