ڈگریوں کی تصدیق پر نوٹس قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن الیکشن کمیشن کیخلاف متحد
اسناد نہیں بھجوائوں گا چاہے نااہل قراردے دیا جائے، نثار، کمیشن تضحیک آمیز رویہ اختیار نہ کرے، نائیک.
دہشت گردوں کی معاونت کرنے والوں کی جائیداد ضبط کرلی جائے گی، انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظور کر لیا گیا. فوٹو: اے پی پی/ فائل
قومی اسمبلی نے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2013 کی منظوری دیدی جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ارکان پارلیمنٹ کو ڈگریوں کی تصدیق کے نوٹس بھجوانے کے معاملے پر کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام جماعتوں سے نام طلب کرلیے۔
بدھ کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی صدارت میں ہوا۔ وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2013 پیش کیا ، ایوان نے بل کی شق وار منظوری دی ۔ بل کے تحت دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جاسکے گی اور ان کی جائیداد بھی ضبط کی جاسکے گی۔ قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے ارکان پارلیمنٹ کو ڈگریوں کی تصدیق کیلیے خط بھجوانے پر الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے اعلیٰ حکام کو پارلیمنٹ میں طلب کرنے کیلیے کمیٹی بنائی جائے ۔
چوہدری نثار نے کہا کہ ایک آئینی ادارے کو میڈیا ہائوس نہ بنایا جائے ، الیکشن کمیشن کو اپنی اسناد نہیں بھجوائونگا ، چاہے مجھے نااہل قرار دیا جائے۔ وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے چوہدری نثار کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ایسا تضحیک آمیز رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔ ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو کھل کر کام کرنے دیا جائے۔