امریکا کا تجارتی راز کی چوری روکنے کیلیے سخت اقدامات کا عزم
غیر ملکی فرمزوحکومتوں کے راز چرانے کی کوششوں سے اقتصادی وقومی تحفظ کو خطرہ ہے، وائٹ ہاؤس
غیر ملکی فرمزوحکومتوں کے راز چرانے کی کوششوں سے اقتصادی وقومی تحفظ کو خطرہ ہے، وائٹ ہاؤس فوٹو : فائل
امریکی حکومت نے تجارتی راز کی چوری کو روکنے کے لیے جارحانہ اقدامات کرنے کا عزم کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس سے جاری نئی حکمت عملی دستاویز میں متنبہ کیا گیا ہے کہ غیرملکی فرمز اور حکومتوں نے تجارتی راز کی چوری کیلیے کوششیں تیز کردی ہیں جس سے امریکی اقتصادی و قومی تحفظ کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں، یہ تجارتی راز غیرملکی کمپنیاں اور حکومتیں غیرمنصفانہ تجارتی فائدہ حاصل کرنے کیلیے استعمال کر سکتی ہیں۔
ہم امریکی تجارتی رازوں کی چوری سے نمٹنے کیلیے جارحانہ اقدامات کرتے رہیں گے۔ دستاویز کے مطابق تجارتی راز کی چوری سے امریکی کاروبار کو خطرہ ہے جس سے قومی سلامتی اور امریکی اقتصادی تحفظ بھی خطرے میں پڑسکتا ہے، اس سے امریکا میں ملازمتوں کو بھی خطرہ ہے۔ وائٹ ہاؤس نے تجارتی رازوں کی چوری کی حوصلہ شکنی کیلیے ممالک پر مربوط اور مسلسل سفارتی دباؤ ڈالنے کے عزم کا اظہار کیا۔