ٹنڈو الٰہیار ڈاکوئوں نے بیوپاری کو لوٹ لیا شہریوں کا احتجاج
ادریس ڈاہری کار میں حیدرآباد جارہے تھے، ملزمان نے روک کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار اور کوتاہی برتنے والے ایس ایچ او افضل مگسی کو معطل کیا جائے۔ فوٹو: فائل
کیریا شاخ کے مقام پر 3 ڈاکوئوں نے دن دہاڑے ٹنڈوالٰہیار سے حیدرآباد جانے والے کار سوار بیوپاری ادریس ڈاہری کو روک کر تشدد کا نشانہ بنایا اور 5 لاکھ روپے، قیمتی موبائل فون و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
واردات کی اطلاع بروقت ملنے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی جس کے باعث درجنوں مشتعل افراد نے ٹنڈوالٰہیار تھانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار اور کوتاہی برتنے والے ایس ایچ او افضل مگسی کو معطل کیا جائے۔