دیور سے گھر اور زمین واپس دلائی جائے خاتون کی اپیل
شوہر کے سوتیلے بھائی صالح بلیدی نے ان کے چاروں بیٹوں اور بیٹیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا
لاڑکانہ کی رہائشی ضمیراں اپنے بیٹوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہی ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
KARACHI:
کلہوڑو کالونی لاڑکانہ کی رہائشی مسمات ضمیراں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ انھیں اور ان کے بچوں کودیور سے تحفظ فراہم کر کے ان کی ملکیت واپس دلائی جائے۔
پریس کلب میں اپنے بیٹے نوید علی بلیدی اور وحید بلیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضمیراں نے بتایا کہ 4 برس قبل ان کے شوہر رجب علی بلیدی کا انتقال ہو گیا جس کے بعد ان کے شوہر کے سوتیلے بھائی صالح بلیدی نے ان کے چاروں بیٹوں اور بیٹیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے گھر اور 10 ایکڑ زرعی زمین کے کاغذات چھین کر ان کو ان کے گھر سے نکال دیا جس کے بعد وہ اپنے بھائی کے گھر مقیم ہو گئی لیکن وہاں بھی ان کا دیور انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔
انھوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ ان کی زمین اور گھر واپس دلوا کر ان کے دیور کے خلاف کارروائی کی جائے اور انھیں تحفظ فراہم کیا جائے۔