صوبے بھر میں لائسنس یافتہ اسلحے کی متعلق تھانے میں انٹری لازمی قرار دینے کا فیصلہ
شہریوں کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ اسلحہ لائسنس،شناختی کارڈکی نقول اور2 تصاویر پولیس اسٹیشن میںجمع کرائیں
نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعدشہریوں کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ اسلحہ لائسنس،شناختی کارڈکی نقول اور2 تصاویر پولیس اسٹیشن میںجمع کرائیں۔ فوٹو: فائل
حکومت سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں لائسنس یافتہ اسلحہ کی متعلقہ پولیس اسٹیشنز میں انٹری لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد محکمہ داخلہ یہ نوٹیفکیشن جاری کردے گا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ نے ایک سمری وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں جن افرادکے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ موجود ہے ان اسلحہ لائسنسوں کے تھانوں میں اندراج کو لازمی قرار دینے کی منظوری دی جائے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منظوری کے بعد صوبے کے وہ تمام افراد جن کے پاس اسلحہ لائسنس موجود ہے، ان پر یہ لازم ہوجائے گا کہ وہ جس رہائشی علاقے میں رہتے ہیں وہاں کے متعلقہ تھانے میں اپنے اسلحہ لائسنس کے اندراج کو یقینی بنا ئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد ان شہریوں کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ اپنے اسلحہ لائسنس ، قومی شناختی کارڈ کی نقول اوردو پاسپورٹ سائزتصاویر متعلقہ تھانے میں جمع کرائیں، جس کے بعد متعقلہ تھانہ ان اسلحہ لائسنس کا اندراج کرے گا اور ان افراد کے لائسنس پر متعلقہ تھانہ انٹری کی تصدیقی مہر ثبت کرے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نوٹیفکیشن کے بعد تمام لائسنس رکھنے والے شہریوں پر لازمی ہوگا کہ وہ ایک ماہ میں اپنے اسلحہ لائسنس کی انٹری لازمی طور پرمتعلقہ تھانے میںکرائیں ورنہ ان کا لائسنس منسوخ کردیا جا ئے گا ۔