میرا بھارت میں کوئی بڑا پراجیکٹ سائن نہ کرسکیں

اداکارہ گزشتہ ایک ماہ سے بھارت میں ہیں، مہیش بھٹ نے فلم میں مختصر کردار دیا ہے

اداکارہ گزشتہ ایک ماہ سے بھارت میں ہیں، مہیش بھٹ نے فلم میں مختصر کردار دیا ہے۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
اداکارہ میرا بھارت میں قیام کے دوران متعدد فلمسازوں سے ملاقات کے باوجود کسی پراجیکٹ کوسائن نہ کرسکیں۔

انہیں بھارت میں فلموں کے حصول میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ میرا ایک ماہ قبل بھارت گئی تھیں' جہاں انہیں ہدایتکار مہیش بھٹ نے اپنی ایک فلم میں مختصر کردار دیا ہے، اس کے علاوہ انھیں ان کے قریبی دوست فیصل سیف سمیت کسی فلمساز ادارے نے اپنی فلم میں سائن نہیں کیا۔




یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ممبئی میں قیام کے دوران ہر روزبالی وڈ کے فلمسازوں، ہدایتکاروں اوردیگرشخصیات سے ملاقات کرنے میں مصروف ہیں لیکن ان کی فنی صلاحیتوں کے مطابق انہیں کوئی بھی اچھا کردار نہیں دیا جارہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں اداکارہ میرا کے قریبی دوستوں نے انہیں وطن واپس پہنچنے کا مشورہ دیا ہے جس پرعمل کرتے ہوئے وہ جلد ہی پاکستان پہنچیں گی۔ جب اس سلسلہ میں اداکارہ میراسے رابطہ کیا گیاتوان کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں بالی وڈ کے متعدد پراجیکٹس میں د کھائی دینگی۔
Load Next Story