سائیکلنگ پاکستان پر پابندی عائد کیے جانے کا خدشہ
پی اواے نے انٹرنیشنل یونین کی دوسری وارننگ کو بھی نظراندازکر دیا، تنازع سنگین
پی اواے نے انٹرنیشنل یونین کی دوسری وارننگ کو بھی نظراندازکر دیا، تنازع سنگین فوٹو: ایکسپریس/فائل
سائیکلنگ کی عالمی تنظیم کی جانب سے پاکستان پر پابندی عائد کیے جانے کا خدشہ ہے، پی او اے نے انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین کی جانب سے جاری کی جانے والی دوسری وارننگ کو بھی نظر انداز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی یو نے پی او اے کے صدر لیفٹینٹ جنرل(ر) سید عارف حسن کے نام جاری کی جانے والی تحریری وارننگ میں متنبہ کیا کہ اگر ایسوسی ایشن نے ملک میں سائیکلنگ کے غیر قانونی سیٹ اپ کی سرپرستی جاری رکھی تو پاکستان پر پابندی عائد کر کے انٹر نیشنل مقابلوں میں شرکت سے روک دیا جائے گا۔
یونین نے مذکورہ خط میں 20 دسمبر 2012 کو جاری کی جانے والی اپنی پہلی وارننگ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ سائیکلنگ کی عالمی تنظیم منور بصیر احمد کو پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کا صدر و سید اظہر علی شاہ کو جنرل سیکریٹری تسلیم اور کسی دوسری فیڈریشن یاعہدیدار کو غیر قانونی تصور کرتی ہے۔
آئی سی یو کے مطابق خود کو پی او اے، یونین اور ایشین سائیکلنگ فیڈریشن سے الحاق شدہ ظاہر کرنے والی فیڈریشن کی کوئی حیثیت نہیں،چنانچہ یونین ادریس احمد خواجہ کو فیڈریشن کا صدر نہیں تسلیم کرتی، یونین کا کہنا ہے کہ پی او اے او کی جانب سے اولمپک چارٹر کا احترام نہیں کیا جارہا۔ دریں اثناء اس معاملہ پرنکتہ نظر کے اظہار کے لیے پی او اے کا کوئی عہدیدار دستیاب نہیں ہو سکا،ایسوسی ایشن کے صدر جنرل(ر) عارف حسن بیرون ملک مقیم ہیں۔