ڈیفنس میں خانسامہ اور6ڈاکوصحافی کاگھرلوٹ کرفرارہوگئے

فیز4میں ایس ایم فضل کے گھرمیں رات کو6 ڈاکوآئے ،نقدی،زیوراور قیمتی سامان لوٹ لیا

والدنے چندروزقبل خانسامہ رکھاتھااس نے6ساتھیوںکے ہمراہ ڈکیتی کی،عبید،مقدمہ درج فوٹو : فائل

ڈیفنس میں رہائش پذیر سینئر صحافی اور کراچی پریس کلب کے سابق صدر کے گھر ان کے خانسامہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اہلخانہ کو یرغمال بناکر نقدی، طلائی زیورات اور سامان لوٹ کر فرار ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔


تفصیلات کے مطابق گذری تھانے کی حدود ڈیفنس فیز4 میں رہائش پذیر سینئر صحافی و کراچی پریس کلب کے سابق صدر ایس ایم فضل کے گھر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب6 مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور اہل خانہ کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر 3 لاکھ روپے ، طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے اس حوالے سے ایس ایچ او راشد علی نے بتایا کہ ایس ایم فضل کے بیٹے محمد عبید کی مدعیت پولیس نے مقدمہ نمبر 122/17 درج کرلیا، عبید نے پولیس کو بتایا کہ انکے والد نے چند روز قبل حافظ اللہ نامی شخص کو بطور خانسامہ کی ملازمت پر رکھا تھا۔

اس نے منصوبہ بندی کے تحت منگل وبدھ کی درمیانی شب 6 ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی کی وارادت کی اور فرار ہوگیا پولیس نے کہا کہ انھوں نے خانسامہ کی تھانے میں کوئی انٹری نہیں کرائی اور نہ ہی انھوں نے اس کا شناختی کارڈ حاصل کیا انھوں نے کہا اب یہ بھی معلوم نہیں کہ خانسامہ کا اصل نام حافظ اللہ ہے یا نہیں ، تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Load Next Story