ریٹائرمنٹ سے 2 دن قبل پیرمظہرکی اہلیہ کو ترقی مل گئی
شہناز مظہر علی سمیت وزیر اعلیٰ نے دیگر سیکڑوں افسران کو بھی ترقی دیدی
شہناز مظہر علی سمیت وزیر اعلیٰ نے دیگر سیکڑوں افسران کو بھی ترقی دیدی فوٹو فائل
سندھ حکومت نے سندھ کے سینئر وزیر اور وزیر تعلیم پیرمظہر الحق کی اہلیہ سمیت سیکڑوں افسران کو گریٹ19 سے20 جبکہ2 افسران کو20 سے21 گریڈ میں ترقی دیدی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے افسران کی ترقی کیلیے قائم کیے گئے سلیکشن بورڈ ون کا اجلاس وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا اجلاس میں سینئر وزیر اور وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کی اہلیہ شہناز مظہر علی کو خلاف ضابطہ گریڈ19 سے 20 میں ترقی دیدی گئی ، شہنا زمظہر دو روز بعد اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گی، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پیر مظہر الحق کی اہلیہ کو ترقی دینے کے لیے بورڈ ون کا اجلاس رات گئے خصوصی طور پر وزیر اعلیٰ ہاؤس میں طلب کیا گیا تھا۔
دریں اثناء اجلاس میں ایکس پی سی ایس گروپ سے تعلق رکھنے والے دو افسران ایس معین الدین اور شاہد گلزار شیخ کو گریڈ21 میں ترقی دیدی گئی جبکہ سیکریٹریٹ گروپ سے تعلق رکھنے والے 3 افسران ڈاکٹر نواز شیخ ، فاروق اعظم میمن ، ڈاکٹر اقبال سعید اور ایکس پی سی ایس سے تعلق رکھنے والے محمد امین منگریو کو گریڈ19 سے 20 میں ترقی دی گئی ہے ، اجلاس میں محکمہ تعلیم کے90 محکمہ صحت کے15 ، محکمہ زراعت کے 3 محکمہ پبلک ہلتھ کے ایک اور محکمہ سندھ ٹیکنیکل وکیشنل انسٹیٹیوٹ ( اسٹیپٹا ) کے30 افسران کو گریڈ19 سے 20 میں ترقی دی گئی ہے ۔