بھونیشور نے دوران بیٹنگ ساتھی پانڈیا کے ہیلمٹ پر گیند دے ماری
آسٹریلوی فیلڈرز بھی گھبرا کر ان کے گرد جمع ہوگئے تاہم پانڈیا فوراً ہی قدموں پر کھڑے ہوگئے
فوٹو : فائل
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بھارتی کرکٹر بھونیشور کمار نے اپنے ہی ساتھی ہردیک پانڈیا کونشانہ بنا دیا۔
یہ واقعہ بھارتی اننگز کے 47 ویں اوور میں پیش آیا جب ناتھن کولٹر نیل کی چوتھی گیند کو بھونیشور نے سیدھا ہٹ کیا جو نان اسٹرائیک پر موجود ساتھی ہردیک کے ہیلمٹ پر جا لگی، یہ ضرب اتنی شدید تھی کہ پانڈیا نیچے گر پڑے، آسٹریلوی فیلڈرز بھی گھبرا کر ان کے گرد جمع ہوگئے تاہم پانڈیا فوراً ہی قدموں پر کھڑے ہوگئے اور انھوں نے بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔