حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات سلب کرلیےفاروق ستار
میرپورخاص ٹاؤن میں چیف میونسپل آفیسرکے ذریعے نظام چلانامتعصبانہ پالیسی ہے
ہائیکورٹ اورگورنرفوری نوٹس لیں،عوامی نمائندوں کواختیارات اوروسائل فراہم کیے جائیں؛فوٹوفائل
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستارنے میرپورخاص ٹاؤن کے منتخب نمائندوں کے ساتھ بھرپوریکجہتی کااظہار کرتے ہوئے کہاہے سندھ حکومت نے میرپورخاص کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات ناصرف سلب کیے ہوئے ہیں بلکہ ان کے وسائل پربھی مجرمانہ اندازمیں قبضہ کیاہواہے۔
سندھ حکومت میرپورخاص ٹاؤن میں چیف میونسپل آفیسرکے ذریعے نظام چلانے کی متعصبانہ پالیسی پرگامزن ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، گورنر سندھ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیں اورعوامی نمائندگان کواختیارات اوروسائل فراہم کرنے کے اقدامات کریں۔