کولکتہ کی گرمی سےآسٹریلوی کرکٹرزبےحالجی پی ایس سسٹم لگا لیا

مقابلے سے قبل شہرمیں بارش کی پیشگوئی تھی لیکن گرمی کا زور برقرار رہا

فوٹو : فائل

بھارت کیخلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں آسٹریلوی کرکٹرزنے شہر میں پڑنے والی گرمی سے نبرد آزما ہونے کیلیے جی پی ایس ( گلوبل پوزیشننگ سسٹم ) ٹریکرز سے فٹنس کا جائزہ لیا۔


اگرچہ مقابلے سے قبل شہرمیں بارش کی پیشگوئی تھی، میچ کے دوران بھی بارش سے تعطل آیا لیکن گرمی کا زور برقرار رہا ، چلچلاتی دھوپ مہمان کرکٹرز کیلیے پریشانی کا سبب بنی جو نسبتاً ٹھنڈے ماحول کے عادی ہیں۔

کولکتہ میں جمعرات کو 42 ڈگری درجہ حرارت رہا ، ایسے میں پیسرز کیلیے خاصا مشکل ہوئی لیکن پیٹ کمنز اورناتھن کولٹرنائل نے عمدہ بولنگ کرکے میزبان ٹیم کو قابومیں رکھا، آسٹریلوی کرکٹرز نے جی پی ایس ٹریکنگ ویسٹ بھی استعمال کیں، دوران میچ میتھیو ویڈ کو بھی ٹیم فزیو کی مدد لینا پڑی تھی۔
Load Next Story