چنئی ٹیسٹ ڈی آر ایس کی مخالفت بھارت کو مہنگی پڑگئی
39 پرموقع پانے والے آسٹریلوی کپتان کلارک کی سنچری، ایشون نے6وکٹیں لیں۔
اننگز کا 316 پر اختتام، ہینرکس نے پہلے ہی ٹیسٹ میں 68 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل
ڈی آر ایس کی مخالفت بھارت کو مہنگی پڑ گئی، چنئی ٹیسٹ میں آسٹریلوی کپتان کلارک نے 39 رنز پر موقع ملنے کے بعد ناقابل شکست سنچری جڑدی۔
اس سے6 وکٹیں حاصل کرنے والے ایشون کی کارکردگی دھندلا گئی، کینگروزنے 153پر نصف بیٹنگ لائن کے پویلین لوٹ جانے کے باوجود دن کا اختتام 316 پر کیا،3 وکٹیں ابھی باقی ہیں، موئسز ہینرک نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں 68رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔تفصیلات کے مطابق مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ٹیم نے بہتر آغاز کیا۔
ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے بھونیشور کمار اور ایشانت شرما اوپنرز کیلیے زیادہ مشکلات پیش نہ کرسکے، بالآخر 64 رنز کی شراکت کا خاتمہ ایشون نے کیا،ایڈکوان 29 رنز بناکر کپتان دھونی کے ہاتھوں اسٹمپڈ ہوگئے، فل ہیوز صرف 6 رنز بناکر ڈیوڈ وارنر کا ساتھ چھوڑ گئے،انھیں بھی ایشون نے بولڈ کیا، واٹسن 26 رنزبنا کر لمبی اننگز کا سوچ رہے تھے مگر اسپنر نے ایل بی ڈبلیو کے ذریعے تیسرا شکار کیا، مجموعی اسکور 126تھا،صرف 5 رنز بعد اسی انداز میں وارنر 59کی اننگز بھی تمام ہوئی۔
ایشون نے میتھیو ویڈ کو 12 کے انفرادی اسکور پر ایل بی ڈبلیو کیا تو 153 رنز پر 5 وکٹیں گنوانے والے کینگروز مشکلات میں گھرے نظر آنے لگے، ٹیم ٹوٹل 206 پر مائیکل کلارک(39) شارٹ لیگ میں کھڑے پجارا کوواضح کیچ دے بیٹھے تھے مگر سری لنکن امپائر کمار دھرما سینا نے آئوٹ نہ دیا، ایشون ایک اور وکٹ سے محروم ہوئے۔
ٹی وی پر بیٹھے بھارتی مبصرین امپائر کے غلط فیصلے پر چیختے چلاتے رہے مگر ڈی آر ایس کے مخالف ملک کے پاس ریویو کا کوئی موقع نہیں تھا،خمیازہ مہمان کپتان کی انتہائی اہم سنچری اننگز کی صورت میں بھگتنا پڑا، چھٹی وکٹ کیلیے 151 رنز کی شراکت موایسس ہینرکس( 68) کے ایشون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہونے سے ختم ہوئی، کھیل ختم ہونے سے قبل رویندرا جڈیجا نے اسٹارک کو 3 پر بولڈ کرکے مجموعی سکور 7 وکٹ پر 316 کردیا، ایشون نے 6 وکٹ کیلیے 88 رنز دیے۔