ظلم جاری رہا تودھرنوں کا عمل دہراسکتے ہیں شیعہ علما

حکومت نے سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے مطالبات کو تسلیم کرلیا ہے، پریس کانفرنس.

حکومت نے سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے مطالبات کو تسلیم کرلیا ہے، پریس کانفرنس۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

شیعہ آئمہ مساجد، علمااور اکابرین نے کہا ہے کہ ظلم و ستم کا سلسلہ جاری رہا تو دھرنوں کا عمل دہرایا بھی جاسکتا ہے۔

بلوچستان میں آپریشن سے مطمئن ہیں، فوج کو عوام کے تحفظ کیلیے طلب کرنے کے حق میں ہیں لیکن فوج کا سیاست میں دخل نہیں ہونا چاہیے، انھوں نے سانحہ کوئٹہ کے ردعمل میںشیعہ علماکے بھر پور کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کوئٹہ اور ملک بھر میں احتجاجی دھرنے ختم کرنے کے فیصلہ کو درست قرار دیا اور اس کی تائید کی، مولانا شہنشاہ حسین نقوی ،مولانا مرزا یوسف حسین،مولانا صادق رضا تقوی اور دیگر نے پریس کلب میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس اور مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ سانحہ کوئٹہ کے 114 شہداء کے جنازوں کی تدفین کو مطالبات کی منظوری تک احتجاجاً دھرنے کی صورت میں رکھا گیا۔




سانحہ کوئٹہ کے شہدا کے لواحقین ، شیعہ اکابرین اور علما نے حکومتی وفد سے20 مطالبات منظور کرانے کے بعد باہمی اتفاق سے جنازوں کی تدفین کی اور دھرنے ختم کرنے کا اعلان کیا ،انھوں نے کہا کہ یکجہتی کونسل کی جانب سے 3رکنی کمیٹی بنادی گئی ہے جس میں سردار سعادت علی ہزارہ،سردار قیوم چنگیزی اور رقیہ ہاشمی10سے15روز میں ان مطالبات پر عملدرآمد کر وائیں گے، شیعہ علما، اکابرین و ذاکرین نے کہا کہ سارے مطالبات حکومت نے منظور کیے اور شہداکے ورثا ، لواحقین اور شیعہ و ہزارہ قیادت نے مشترکہ طور پر دھرنوں کے ختم کرنے کا اعلان کیا۔
Load Next Story