شام میں زبردست مظاہرےجھڑپوں میں مزید 99 افراد ہلاک
حلب میں میزائل حملہ ، ہارقہ کی مسجد پر گولہ باری، دیگر علاقوں میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے.
مظاہرین پر فائرنگ بھی کی گئی، اپوزیشن کا آزادعلاقوںمیں متوازی حکومت بنانیکا اعلان. فوٹو: رائٹرز
KARACHI:
شام میں جمعے کوپورے ملک میں بشارالاسدحکومت کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
مظاہرین آزادی کے نعرے لگارہے تھے۔ سیکیورٹی فورسزاور نشانہ بازوں کی فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ ادھرحلب میں زمین سے زمین پر مارکرنے والاایک میزائل گرنے سے کم ازکم12افرادہلاک جبکہ 50 زخمی ہوگئے۔
ہارقہ کی ایک مسجد پر گولہ باری سے کم از کم 10 افرادمارے گئے، قاہرہ میں اپوزیشن اتحادکے اجلاس کے اختتام پرجاری بیان میں شام کے ''آزاد''علاقوں میں متوازی حکومت بنانیکا اعلان کیا گیا ہے۔ 2مارچ کواستنبول میںاپوزیشن اتحادکے اجلاس میں وزیراعظم کا انتخاب کرکے نئی حکومت بنائی جائیگی۔