اسمبلیوں اور سینیٹ میں اقلیتی نشستیں بڑھانے کیلیے ترمیمی بل تیار
آئینی ترمیم کا بل منظوری کیلیے 27فروری کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا.
ن لیگ کی قیادت سے بھی رابطہ ہو گا، اپوزیشن کے بغیر ترمیم منظور نہیں کی جاسکتی،ذرائع۔ فوٹو: اے پی پی
وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کی نشستوں میں اضافے کیلیے آئینی ترمیمی بل تیار کرلیا، جو منظوری کے لیے بدھ 27 فروری کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد یہ بل سینیٹ سے منظورکرایا جائے گا، اس بل کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستوں کی تعداد میں اضافہ ہوجائے گا۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ اس آئینی ترمیم کو ایوان سے پاس کرانے کیلیے جمعے کو وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک اور وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ احمد کے درمیان مشاورت ہوئی جس میں یہ طے کیا گیا کہ حکومت آئینی ترمیمی بل بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں منظوری کیلیے پیش کریگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیرکو پیپلزپارٹی اس آئینی ترمیم کو متفقہ طورپر منظور کرانے کیلیے ن لیگ کی قیادت سے بھی رابطہ قائم کرے گی کیونکہ اپوزیشن کی حمایت کے بغیر قومی اسبلی سے پیپلزپارٹی آئینی ترمیم منظور نہیں کراسکتی۔