نگراں حکومت کا معاملہ بہت جلد طے ہوجائیگا پرویز رشید
پنجاب میں کلین سویپ کرینگے،صابربلوچ،مسلسل جمہوری عمل خوش آئند ہے،کامل آغا۔
ہم سے مشاورت نہیں کی گئی، الیکشن لڑینگے،شفقت محمود، ایکسپریس نیوز پر ’’تکرار‘‘میں گفتگو۔ فوٹو: آئی این پی/فائل
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویزرشید نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کا معاملہ بہت جلد طے ہوجائیگا اس بارے میں میڈیا کی بے قراری کچھ زیادہ ہے، ہم آج کے روز میں زندہ ہیں اور میڈیا مستقبل دکھانا چاہتا ہے۔
جمعے کو ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''تکرار'' میں میزبان عمران خان سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ عبوری سیٹ اپ کے قیام کا معاملہ بہت حساس معاملہ ہے۔ پاکستان میں دنیا کی تاریخ کا سب سے منفرد تجربہ ہونے والا ہے۔انتخابی عمل پر عوام کا شک نہ رہے اس لیے یہ طریقہ کاروضع کیا گیا ہے۔ نگراں حکومت کے پاس اختیارات نہیں،الیکشن کمشن کے پاس ہوں گے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر صابر بلوچ نے کہاکہ پاکستان کی سیاست میں کافی تبدیلیاں آگئی ہیں، جمہوریت نے عوام کو کافی شعور دیا ہے ،پاکستان کی سیاست پر میڈیا کی گہری نظر ہے۔جمہوریت ایک مسلسل عمل کا نام ہے جو چل رہا ہے اور یہ سسٹم ڈی ریل نہیںکیا جائیگا ۔ عبوری سیٹ اپ پر بہت جلد اتفا ق رائے ہوجائیگا۔
انھوں نے کہا کہ ہم پنجاب میں کلین سویپ کریں گے۔پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا نے کہاکہ موجودہ دور میں بہت سی خرابیاں دیکھی جاسکتی ہیں لیکن جو اچھی بات ہے وہ یہ ہے کہ ترامیم کرکے جمہوری عمل کو طاقت بخشی گئی ہے، مسلسل جمہوری عمل سے جمہوریت کو استحکام ملا ہے۔ سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ میڈیا کا بھی بہت قصور ہے جس کی وجہ سے ابہام پیدا ہوتا ہے۔تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہاکہ عبوری سیٹ اپ کے لئے ابھی تک ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی ، یہ مشاورت ایسی نہیں ہونی چاہئے کہ ایک ایس ایم ایس کردیا یا ٹیلی فون کال کردی۔ہم پوری طرح مطمئن نہیں ہیں لیکن ہم پھر بھی پوری طرح الیکشن لڑیں گے۔اس مرتبہ الیکشن میں بڑے بڑے برج الٹ جائیںگے۔