عوامی خواہشات پر نیا بلدیاتی آرڈیننس منسوخ کیا نوید قمر
پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور ہمیشہ عوامی خواہشات کا احترام کرتی ہے، وزیر دفاع۔
پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور ہمیشہ عوامی خواہشات کا احترام کرتی ہے، وزیر دفاع۔ فوٹو: فائل
WASHINGTON:
وزیردفاع سید نوید قمرنے کہاہے کہ نئے بلدیاتی آرڈیننس پرسندھ کی عوام میں خدشات تھے اسلیے ان کی خواہشات کے مطابق پیپلزپارٹی نے نیا بلدیاتی آرڈیننس منسوخ کرکے 1979 کا بلدیاتی قانون بحال کیا ہے۔
یہ بات انھوں نے جمعے کو یونین کونسل مویا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور وہ ہمیشہ عوامی خواہشات کا احترام کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں اپوزیشن جماعتوں کے پاس بلدیاتی آرڈیننس کی مخالفت کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پورے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، جس سے نمٹنے کے لیے تمام قوتوں کو اکٹھا ہونا پڑے گا، ڈرون حملوں کو روکنے کے لیے عالمی سطح پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور میں عوام کی خدمت کی ہے، اب انتخابات وقت پر ہونے جارہے ہیں۔ دریں اثنا انھوں نے گوٹھ حاجی رسول بخش اورگوٹھ محمد خان ابڑوکوگیس کی فراہمی اورگوٹھ نور محمد رند کو بجلی کی فراہمی کا افتتاح بھی کیا۔