افغانستان کا مولوی فقیرکو پاکستان کے حوالے کرنے سے ا نکار

مولوی فقیرسے تفتیش کی جارہی ہے،پاکستان کے حوالے نہیں کرسکتے،افغان وزارت خارجہ

پاکستان اورافغانستان کی حکومتوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کاکوئی معاہدہ نہیں،ترجمان. فوٹو : فائل

افغانستان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈرمولوی فقیرمحمدکی حوالگی سے متعلق پاکستان کی درخواست مستردکرتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ اس کاپاکستان کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کاکوئی معاہدہ نہیں۔

جمعے کو افغان وزارت خارجہ کے ترجمان موسیٰ زئی نے پاکستان کی درخواست پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ افغان حکومت حال ہی میں پکڑے جانیوالے مولوی فقیرسے تفتیش کررہی ہے،مولوی فقیر کو پاکستا ن کے حوالے نہیں کیا جاسکتا کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کاکوئی معاہدے نہیں۔




افغان حکومت کویقین ہے کہ افغان طالبان قیدیوں کی حوالگی امن عمل کونتیجہ خیزبنانے کیلیے مفیدثابت ہوگی اورہم اس معاملے پرپاکستانی حکومت سے مزیدبات چیت کے لیے تیارہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story