ینگونصحافیوں کا سنسرشپ کیخلاف احتجاجی مارچ

صحافیوں نے سیاہ شرٹس پہن کر منہ پر پٹیاں باندھ رکھی تھیں ،پابندیاں عارضی ہیں ،حکومت

ینگون :میانمار کے صحافی پریس کے خلاف حکومتی پالیسوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ فوٹو ایکسپریس

میانمار میں صحافیوں نے پریس پر عائد سنسر شپ کے خلاف احتجاجی مارچ کیا ۔مظاہرے میں شریک ینگون پریس کلب کے ارکان صحافیوں کی جانب سے کئی اخبار ات کی بندش اور صحافیوں کی گرفتاریوں کے منہ پر پیٹاں باندھ کر خاموش احتجاج کیا گیا۔


صحافیوں کی جانب سے سنسر شپ لاء کے خاتمے کے لیے پہلے بھی مظاہرے کیے گئے ۔ادھر سنسرشپ کے حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں عارضی ہیں ۔حکومت معمول کی سرگرمیوں کی بعد اراں اجازت دے گی ۔صحافیوں کی جانب سے اس موقع پر کالے رنگ کی شرٹس پہن کر مظاہرے میں حصہ لیا گیا ۔ادھر صحافیوں کا کہنا ہے کہ حکومتی پابندیوں کے سبب پریس کی آزادی ختم ہوگئی ہے اور صحافی غیر جانبدارانہ انداز میں اپنی پیشہ وارانہ ذمے داریاں نبھانے سے قاصر ہیں ۔
Load Next Story