برطانیہ لندن فسادات کو ایک سال مکمل ہوگیا
فسادات میں مارے گئے مارک ڈگن کی موت سے جڑے واقعات بھی تاحال سامنے نہیں آسکے۔
فسادات میں مارے گئے مارک ڈگن کی موت سے جڑے واقعات بھی تاحال سامنے نہیں آسکے۔۔فائل فوٹو
ISLAMABAD:
برطانوی پولیس کے ہاتھوں ایک شخص کی موت پر شروع ہوئے لندن فسادات کو ایک برس مکمل ہوگیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں جلاو گھیرائواور لوٹ مار کے دوران تین پاکستانی بھی مارے گئے تھے جن کے قاتلوں کو آج تک سزانھیں دی جاسکی ۔
لندن میں ایک سال قبل ایک شخص کی پولیس کے ہاتھوں موت نے برطانیہ کے اِس شہر کوآتش کدہ بنادیاتھااور لوٹ مارایسی کی گئی تھی کہ لوگ افریقہ کو بھی بھول گئے تھے جس کے ہاتھ جولگاوہ لے اڑاتھااور ایسالگ رہاتھاکہ جیسے جنگ کے دوران دشمن کی چیزوں کومال غنیمت سمجھ کرقبضہ کرنے کا لائسنس جاری کردیاگیاہے فسادات میں مارے گئے مارک ڈگن کی موت سے جڑے واقعات بھی تاحال سامنے نہیں آسکے۔ایک برس بعد بھی ڈگن کی والدہ انصاف کی طلبگارہے وہ پاکستانی نژاد والدین بھی انصاف کے طلبگارہیں جن کے تین جوان بیٹے اپنے علاقے کولٹیروں سے بچانے کی کوشش میں مارے گئے تھے اوران کے قتل میں پکڑے گئے افرادکوسزانھیں دی جاسکی۔