شہری سے جھگڑا کرنے پر بین اسٹوکس گرفتار

بین اسٹوکس پر اس سے قبل بھی خراب رویے کی وجہ سے ڈسپلنری کارروائی ہو چکی ہے

بین اسٹوکس پر اس سے قبل بھی خراب رویے کی وجہ سے ڈسپلنری کارروائی ہو چکی ہے . فوٹو : فائل

انگلش آل راﺅنڈر بین اسٹوکس کو شہری سے جھگڑا کرنا مہنگا پڑ گیا انہیں ایک رات حوالات میں گزارنی پڑی اور ساتھی کرکٹر الیکس ہیلز سمیت آخری 2 ون ڈے میچز کیلیے ٹیم سے باہر بھی کر دیا گیا۔


بین اسٹوکس کا شہری سے جھگڑا کرنے کا واقعہ انگلینڈ کے تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح کے بعد پیش آیا جس میں اسٹوکس نے 73 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ انگلش آل راﺅنڈر کو شہری سے جھگڑے کے بعد گرفتار کرلیا گیا، کرکٹر کو ایک رات حوالات میں رکھنے کے بعد بغیر کوئی الزام عائد کیے رہا کر دیا گیا، ان کے ساتھی پلیئر الیکس ہیلز بھی معاملے میں ملوث تھے۔ دونوں پلیئرز کو ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری دو ون ڈے میچز کیلیے معطل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انگلش ٹیسٹ ٹیم کے وائس کپتان بین اسٹوکس پر اس سے قبل بھی خراب رویے کی وجہ سے ڈسپلنری کارروائی ہو چکی ہے۔ 2012 میں بھی پولیس نے انہیں وارننگ دینے کے بعد چھوڑ دیا تھا، 2013 میں شراب نوشی کرنے پر انہیں انگلینڈ لائنز کے ٹور سے الگ کر دیا گیا تھا جبکہ لاکر میں مکہ مارتے ہوئے اپنا ہاتھ زخمی کرنے کی وجہ سے انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2014 میں شرکت سے محروم ہونا پڑا تھا۔
Load Next Story