مسلسل شکستوں پر آسٹریلوی شائقین نے ٹیم کے معاوضوں پر سوال اٹھا دیا
دی آسٹریلین کی ویب سائٹس پر اس حوالے سے کرکٹ پرستاروں نے دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے معاوضوں پر شدید تنقید کی
معاوضے پرفارمنس سے مشروط کیے جائیں۔ فوٹو : فائل
بھارت سے ون ڈے سیریز کے ابتدائی تینوں میچز میں ناکامی پر آسٹریلوی شائقین نے اسمتھ الیون کے معاوضوں پر سوال اٹھادیا۔
ایشیا آمد سے قبل کینگروز کرکٹرز کا سی اے سے کنٹریکٹ تنازع میڈیا کی زینت بنتا رہا تھا اور اس کی وجہ سے ایشز سمیت تمام ٹورز خطرے میں پڑگئے تھے، آسٹریلوی میڈیامیں ٹیم کی حالیہ خراب پرفارمنس پر کئی ملکی اخبارات میں شائقین نے اس حوالے سے شدید تنقید کی ہے۔
ڈیلی ٹیلیگراف اور دی آسٹریلین کی ویب سائٹس پر اس حوالے سے کرکٹ پرستاروں نے دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے معاوضوں پر شدید تنقید کی، ایک نے لکھاکہ انھیں غیرملکی دوروں پر بیگمات اور پارٹنرز کو ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے، معاوضے پرفارمنس سے مشروط کیے جائیں۔