مڈل آرڈر میں استحکام دیکھنے کے خواہاں ہیں سرفراز احمد
مصباح الحق اور یونس خان کی غیر موجودگی میں مڈل آرڈر کو مستحکم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، سرفراز احمد
مصباح الحق اور یونس خان کی غیر موجودگی میں مڈل آرڈر کو مستحکم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، سرفراز احمد۔ فوٹو:فائل
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ تینوں فارمیٹس کی کپتانی میرے لئے باعث اعزاز ہے، اس چیلنج پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔
سری لنکا کے خلاف سیریز کیلیے ٹرافی کی تقریب رونمائی سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان کی غیر موجودگی میں مڈل آرڈر کو مستحکم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، اظہر علی ون ڈاﺅن اور اسد شفیق چوتھے نمبر پر بیٹنگ کریں گے، سینئر کھلاڑیوں کے تجربے کو آگے لے کر بڑھنا ہو گا، ان کے ساتھ کھیلتے ہوئے جو بھی سیکھا اس کو اب میدان میں آزمانے کا وقت آ گیا ہے۔
سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ ہمارے اسٹرائیک بولر ہیں، انہوں نے یو اے ای کی کنڈیشنز میں مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی فتوحات کا راستہ بنایا ہے، امید ہے کہ لیگ اسپنر حالیہ سیریز میں بھی اچھا پرفارم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم میں اگرچہ نوجوان کھلاڑی شامل ہیں لیکن مہمان سکواڈ بھی متوازن ہے، فتح کیلیے ہمیں سخت محنت کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ گرین کیپس میں فٹنس کے کوئی مسائل نہیں، اظہر علی فٹ ہو گئے ہیں اور فارم میں نظر آ رہے ہیں، یاسر شاہ نے بھی طویل اسپیل کئے ہیں۔