بچے کی پیدائش سے دس روز قبل ماؤں کو آرام کامشورہ

آخری ایام میں آرام نہ کرنیوالی خواتین کے بچوں کی ذہنی صحت خراب ہوسکتی ہے ،ماہرین

آخری ایام میں آرام نہ کرنیوالی خواتین کے بچوں کی ذہنی صحت خراب ہوسکتی ہے ،ماہرین۔ فوٹو جمال خورشید

THIMPHU, BHUTAN:
آسٹریلوی ماہرین نے کہا ہے کہ بچے کی پیدائش سے کچھ عرصہ پہلے خواتین کے لیے آرام ضروری ہے ۔آخری عشرے کے دوران کام کرنے سے دنیا میں آنیوالے بچے کی ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں ۔


ماہرین کی نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایسے بچے پیدائشی طور پر ہی کئی خامیوں اور نقائص لے کر دنیا میں آتے ہیں جن کا علاج بڑا مشکل اور طویل ہوتا ہے ۔اس صوتحال سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ امید سے رہنے والی خواتین آخری دنوں میں آرام کریں اور ذہنی پریشانیوں سے بھی دور رہیں ۔کسی قسم کا ڈپریشن اور ذہنی تنائو آنیوالے بچے کی جسمانی و ذہنی صحت کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے ۔
Load Next Story