آئی سی سی آفیشلز نے قومی ٹیم کے بیٹ چیک کئے

کوئی بھی بیٹ 40 ایم ایم سے چوڑا اور 67 ایم ایم سے موٹا نہیں ہونا چاہیے, آئی سی سی

کوئی بھی بیٹ 40 ایم ایم سے چوڑا اور 67 ایم ایم سے موٹا نہیں ہونا چاہیے, آئی سی سی۔ فوٹو: فائل

لاہور:
تمام پلیئرز کے بیٹ 28 ستمبر سے لاگو ہونے والے نئے قانون کے مطابق پائے گئے ہیں۔


قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بتایا کہ آئی سی سی آفیشلز نے پاکستانی ٹیم کے بیٹ چیک کئے اور تمام کھلاڑیوں کے بیٹ نئے قواعد کے مطابق پائے گئے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے نئے قوانین کا اطلاق 28 ستمبر سے ہوگا اور پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلا ٹیسٹ انہی قواعد کے مطابق کھیلا جائے گا جس کے مطابق کوئی بھی بیٹ 40 ایم ایم سے چوڑا اور 67 ایم ایم سے موٹا نہیں ہونا چاہیے۔ امپائرز شک ہونے پر کسی بیٹسمین کے بیٹ کی موٹائی اور چوڑائی کی خصوصی گیج سے پیمائش کرینگے۔ اب ایک ٹیسٹ اننگز میں 80 اوورز کے بعد دوبارہ نئے ریویو نہیں ملیں گے بلکہ ایک اننگز میں صرف 2 ہی ریویو ہی دستیاب ہوں گے۔
Load Next Story