ضمانت کی منسوخی پر2ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے دونوں ملزمان کی ضمانت منسوک کردی تھی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے سانحہ بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیس کے تفتیشی افسر کی جانب سے تحریری معافی نامہ دائر کرنے پر معاف کردیا۔ فوٹو: ایکسپریس / فائل
قتل کے الزام میں ملوث دو ملزمان عبوری ضمانت کی منسوخی کے بعد احاطہ عدالت سے باہر نکلتے ہی فرار ہوگئے اور پولیس نے انھیں گرفتار کرنے کی ہمت نہیں کی ۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کو قتل کے الزام میں ملوث ملزم شاہد عبوری ضمانت کی توثیق کیلیے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی عرفان احمد میو کے روبرو پیش ہوئے فاضل عدالت نے عبوری ضمانت منسوخ کردی تھی تاہم تھانہ پاکستان بازار نے ملزم کو گرفتار کرنے کی ہمت نہیں کی ملزم کے خلاف تھانہ پاکستان بازار میں مقتول اسلام اﷲ کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔
دوسری جانب اس ہی عدالت میں نازش قتل کیس میں ملوث جاوید عرف کالیا کی بھی فاضل عدالت نے عبوری ضمانت منسوخ کردی تھی جو کہ پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہ ہونے پر فرار ہوگیا ہے ملزم کے خلاف بھی تھانہ پاکستان بازار میں مقدمہ درج ہے،دریں اثنا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی عبداﷲ چنہ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیس کے تفتیشی افسر کی جانب سے تحریری معافی نامہ دائر کرنے پر معاف کردیا ہے اور مقدمے کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو دفعہ 302 کو خارج کرنے سے متعلق وکیل سرکار کے اعتراض پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایات کی ہے۔
ہفتے کو عدالت کے حکم پر پولیس کے اعلیٰ افسر نے مقدمے کے تفتیشی افسر کو فاضل عدالت میں پیش کیا تھا اس موقع پر پولیس افسر نے عدالت کو بتایا کہ وہ سرکاری مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکے اور عدالت سے تحریری طور پر معافی کی استدعا کی تھی،واضح رہے کہ تفتیشی افسر نے مقدمے میں ملوث فیکٹری مالکان و سیکیورٹی گارڈ کے خلاف مقدمے کے چالان میں دفعہ 302 کو وکیل سرکار سے جانچ پڑتال کرائے بغیر عدالت میں جمع کرادیا تھا جس پر وکیل سرکار نے اعتراض داخل کیا تھا جسکی سماعت پرتفتیشی افسر غیر حاضر ہوگئے تھے فاضل عدالت نے پولیس افسر کے عدم حاضری کے باعث وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔