اقلیتوں کا تھر کی نشستوں پر اپنے امیدوار لانے کا فیصلہ

وڈیروں اور بڑی سیاسی پارٹیوں نے اقلیتوں کو نظر انداز کیا، مٹھی میں اجلاس کے بعد گفتگو

وڈیروں اور بڑی سیاسی پارٹیوں نے اقلیتوں کو نظر انداز کیا، مٹھی میں اجلاس کے بعد گفتگو۔

تھرپار کر کی اقلیتی برادری کا اجلاس عام انتخابات میں تھرپار کر کی تمام نشستوں پر اپنے امیدوار لانے کا فیصلہ۔

تھرپارکر کی بھیل، کولھی، منگھواڑ برادریوں کے سرکردہ افراد کا اجلاس مٹھی میں ہوا جس میں ہندو برادری کے مختلف رہنمائوں و سندتھری ، سورومل بھیل،لال بھیل، ڈاھو کولھی و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تھرپارکر سے قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی کی 4 نشستوں پر شیڈول کاسٹ برادری اپنے امیدوار لائیں گی۔




اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جاگیرداروں، وڈیروں امیروں نے عوام کو نظر انداز کیا ہے اور غریبوں کو اسمبلی میں آنے کا کوئی موقع نہیں ملتا، ملک کی بڑی پارٹیوں نے غریبوں کو اسمبلی میں نمائندگی نہیں دی، تھرپارکر کے 6 سو سے زائد پولنگ اسٹیشن وڈیروں کے اوطاقوں پر قائم ہیں جس کے خلاف الیکشن کمیشن کے پاس شکایت کریں گے۔
Load Next Story