بین الصوبائی گروہ کے3 کار لفٹر گرفتار2 کاریں اور اسلحہ برآمد
ملزمان 50 سے زائد گاڑیاں چھین کر اندرون ملک لے جا کر فروخت کر چکے ہیں.
انویسٹی گیشن یونٹ نے خفیہ اطلاع پر مقابلے کے بعد حب ریور روڈ سے گرفتار کیا. فوٹو: اے ایف پی/ فائل
اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے حب ریور روڈ سے مقابلے کے بعد بین الصوبائی گروہ سے تعلق رکھنے والے3 کار لفٹروں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور چھینی ہوئی2 کاریں برآمد کرلیں۔
ملزمان شہر کے مختلف علاقوں سے 50 سے زائد گاڑیاں چھین کر اندرون ملک لے جا کر فروخت کر چکے ہیں، تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے انسپکٹر راؤ ظہیر نے پولیس پارٹی کے ہمراہ خفیہ اطلاع ملنے پر حب ریور روڈ پر مقابلے کے بعد بین الصوبائی گروہ سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان محمد سلیم ، شہزاد حسین اور محمد نعیم کو گرفتار کر کے 3 ٹی ٹی پستول اور فیروز آباد و ماڈل کالونی سے اسلحے کے زور پر چھینی گئی 2 کاریں ABM-069 اور AJY-099 برآمد کرلیں، راؤ ظہیر کے مطابق ملزمان نے گلستان جوہر پائینر بنگلوز کے قریب ایک چوکیدار کی ملی بھگت سے بنگلہ حاصل کیا ہوا تھا۔
وہ گاڑیاں چھیننے کے بعد وہاں لے جاتے تھے اور انجن نمبر و چیسز نمبر تبدیل کر کے اندرون ملک لے جا کر فروخت کر دیتے تھے، انھوں نے بتایا کہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 50 سے زائد گاڑیاں چھیننے کا اعتراف کیا ہے جنھیں وہ اندرون ملک لے جا کر فروخت کر چکے ہیں ، پولیس چھاپے کے دوران بنگلے کا چوکیدار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس بنگلے کے مالک کو سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے، ملزمان کا آبائی تعلق ملتان اور بھاولپور سے ہے جبکہ گروہ میں شامل دیگر ملزمان کے حوالے سے پولیس ملزمان سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔