قاتل آزاد اور حکومت سیاسی مصلحتوں کا شکار ہے جے یو آئی

مولاناعبدالکریم کی عبدالرحیم،راج اورشاہ روم کے لواحقین سے تعزیت کے موقع پرگفتگو

مولاناعبدالکریم کی عبدالرحیم،راج اورشاہ روم کے لواحقین سے تعزیت کے موقع پرگفتگو. فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام سندھ کے رہنمائوں مولانا عبد الکریم عابد اور محمد اسلم غوری نے کہا ہے کہ کراچی کی گلی کو چوں میں موت رقص کر رہی ہے۔

وہ جے یو آئی پٹیل پاڑہ کے رہنمائوں خیر اللہ حسن زئی ، فاروق سیّد، گل نصیب خان ، گل حبیب ، فیروز خان ، نعیم شاہ ، عبد اللہ ، تاج زر، اور سخاوت کے ہمراہ پٹیل پاڑہ میں جاں بحق ہونیوالے جے یوآئی کے رہنما اور ہمدرد عبدالرحیم حسن زئی، راج محمد عرف راجو اور شاہ روم شاہ کے لواحقین سے تعزیت کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے،اُنھوں نے کہا کہ کراچی بے گناہ لوگوں کا مقتل گاہ بنا ہوا ہے ،لوگ احتجاج کرکے اور جنازے پڑھ پڑھ کے تھک گئے ہیں ،پچھلے پانچ سالوں میں اس شہر کراچی میں اندھی گولیوں کا شکار ہزاروں خاندانوں کے لوگ حکمرانوں سے ان کے خون کا حساب مانگ رہے ہیں لیکن حکمران اپنے پانچ سال پورے کرنے کو ہی سب سے بڑی کامیابی سمجھ رہے ہیں۔




اُنھوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں کبھی لسانی بنیادوں پر اور کبھی فرقہ واریت کے نام پراس شہر میں خون بہتا رہا اور قاتل نا معلوم رہے قاتل آزاد گھوم رہے ہیں اور حکومت سیاسی مصلحتوں کا شکار ہے ، اُنھوں نے کہا کہ پٹیل پاڑہ ہمیشہ پُرامن رہاہے اوریہاں کے عوام نے ہمیشہ دہشت گردوں کی گولیوں کے بدلے میں امن کی آواز اُٹھائی ہے، اب بھی اتنے بڑے سانحے کے بعد یہاں کا عوامی ری ایکشن اس بات کی دلیل ہے کہ یہ لوگ انسانی لاشوں پر دُکانداری نہیں بلکہ قانون کی عمل داری چاہتے ہیں، اُنھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفورقاتلوں کوگرفتار کرے ورنہ ایسا نہ ہوکہ یہاں کے عوام کو اپنے جذبات کنٹرول میںکرنا مشکل ہوجائیں ، اُنھوں نے مرحومین کے گھروں پر فاتحہ خوانی کی اور ان کے لواحقین کیلیے صبر جمیل کی دُعا کی۔
Load Next Story