لیاری ملزم راشد ریکھا کی ہلاکت کیخلاف فائرنگ دکانیں بند
موٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوجاتے ہیں،تحفظ دیاجائے،دکاندار.
موٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوجاتے ہیں،تحفظ دیاجائے،دکاندار. فوٹو: فائل
FAIRFIELD, CT, US:
لیاری کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد نے فا ئرنگ کرکے دکانیں اور کاروباری مراکز بند کرادیے۔
فائرنگ کے باعث علاقے گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھے اور علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے جبکہ میٹھادر کی مارکیٹ بھی ملزمان نے ہوائی فائرنگ کرکے دکانیں بند کرادیں، ذرائع کے مطابق رینجرز کے آپریشن کے دوران مارے گئے راشد عرف ریکھا کی ہلاکت کے خلاف لیاری میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے، کھارادر، میٹھادر، کھڈا مارکیٹ اور لیاری کے مختلف علاقوں میں گذشتہ روز موٹرسائیکل سواروں نے ہوائی فائرنگ کی۔
ہوائی فائرنگ اتنی شدید تھی کہ پورا علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا اور علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، فائرنگ کے باعث علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے، میٹھادر میں بھی موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی اور مارکیٹ بند کرادی، فائرنگ اتنی شدید تھی کہ دکانداروں میں بھگدڑ مچ گئی اور ہر شخص نے محفوظ پناہ گاہ کی جانب دوڑ لگادی، دکانداروں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ تحفظ فراہم کیا جائے، ملزمان آزادانہ طور پر موٹر سائیکلوں پر آتے ہیں اور فائرنگ کرکے باآسانی فرار ہوجاتے ہیں۔