ملک بھر میں14اشیائے ضرورت کی قیمت بڑھ گئی
ٹماٹر، آلو، پیاز، لہسن، مٹن، سرخ مرچ، انڈے، باسمتی ٹوٹا چاول اور صابن مہنگا ہوگیا.
ٹماٹر، آلو، پیاز، لہسن، مٹن، سرخ مرچ، انڈے، باسمتی ٹوٹا چاول اور صابن مہنگا ہوگیا. فوٹو: فائل
ملک بھر میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.16 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر14اشیائے ضرورت کی قیمت میں اضافہ اور11 اشیائے ضرورت کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جبکہ 28 اشیائے ضرورت کی قیمت مستحکم رہی۔ اس ضمن میں وفاقی ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ 8 ہزارروپے ماہانہ تک آمدنی والے طبقہ کیلیے سب سے کم اضافہ ہوا جو 0.12 فیصد ہے جبکہ 35 ہزار روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح میں 0.16 فیصد اضافہ ہوا۔
21 فروری 2013کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک بھر میں جن 14اشیائے ضرورت کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ان میں ٹماٹر، آلو، پیاز، لہسن، مٹن، سُرخ مرچ، انڈے، باسمتی ٹوٹا چاول اورکپڑے دھونے والے صابن سمیت دیگر اشیائے ضرورت شامل ہیں جبکہ جن 11 اشیائے ضرورت کی قیمت میں کمی ہوئی ان میں ایل پی جی، زندہ چکن،کھُلا ویجی ٹیبل گھی، آٹا، دال مسور، دال مونگ اوردال چنا سمیت دیگر اشیائے ضرورت شامل ہیں اس کے علاوہ 28 اشیائے ضرورت کی قیمت مستحکم رہی۔