ملک اسحاق مشرف دور میں کمزور استغاثے پر رہا ہوا پرویز رشید

سندھ اور بلوچستان حکومتوں نے ملک اسحاق کو ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس دیے.

شہبازشریف کے ادوار میں 2 بار گرفتار کیا گیا ،14 سال جیل کاٹی،ترجمان پنجاب حکومت۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

پنجاب حکومت کے ترجمان سینیٹرپرویزرشید نے کہا ہے کہ ملک اسحاق2 مرتبہ شہباز شریف کی پنجاب حکومت نے گرفتار کیا۔

رحمن ملک محض سیاسی مقاصد کے لیے جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں، ملک اسحاق کو شہبازشریف کی سابق پنجاب حکومت کے دور میں 14 سال جیل میں گزارنا پڑے، ملک اسحاق کو ٹرائل کورٹ کی طرف سے متعدد بار سزا سنائی گئی لیکن مشرف حکومت میں عدالتوں میں کمزور استغاثے کے باعث اسے رہائی ملی۔




رحمن ملک نے پنجاب حکومت کو ملک اسحاق کی گرفتاری کے لیے نہ تو کوئی خط لکھا اور نہ ہی ایسا کوئی مواد فراہم کیا جس کی بنیاد پر اسے گرفتار کیا جا سکے۔ سینیٹر پرویزرشید نے کہا کہ ملک اسحاق اور اس کے 2 بیٹوں ملک عثمان اور ملک محمد حق نوازکو اسلحے کے 11 لائسنس سندھ اور بلوچستان کی پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومتوں نے جاری کیے۔
Load Next Story